پاکستانی روپے نے ڈالر کو پچھا ڑ کر رکھ دیا ، ایک ہی دن میں ڈالر کتنا سستا ہوگیا ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقامی وپن مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں10پیسے کی کمی ہوئی ۔ برطانوی پاونڈ اور یوے ای درہم کی قدر میں اضافہ ہواجب کہ یورو اور سعودی ریال کی قدر میںاستحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید ایک پیسے کی کمی سی154.57روپے سے گھٹ کر 154.56روپے اور قیمت فروخت154.67روپے سے گھٹ کر154.66روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.60روپے سے گھٹ کر154.50روپے اور قیمت فروخت154.90روپے سے گھٹ کر154.80روپے ہوگئی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید170.80روپے اور قیمت فروخت172.30روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید201.50روپے سے بڑھ کر202.50روپے اورقیمت فروخت203.20روپے سے بڑھ کر204روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.05روپے اور قیمت فروخت41.35روپے برقرار رہی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.05روپے سے بڑھ کر42.10روپے اور قیمت فروخت42.35روپے سے بڑھ کر42.40روپے ہوگئی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید22روپے اور قیمت فروخت23.20روپے مستحکم رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں