0

روسی ٹینس سٹار ماریا شیراپوا کے مداحوں کیلئےانتہائی افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پانچ مرتبہ گرینڈ سلیم کا تاج اپنے سر پر سجانے والی 32 سالہ روسی ٹینس سٹار ماریا شیراپوا کو آسٹریلین اوپن کے ایک میچ میں 19ویں سیڈ کھلاڑی ڈونا ویکس نے چھ تین اور چھ چار سے شکست دیدی ہے۔آسٹریلین اوپن میں اپنی ناقص کارکردگی کی بدولت ماریا شیراپوا کیلئے اب اپنی ساکھ بچانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو وہ ٹینس کے ٹاپ 350 کھلاڑیوں کی فہرست سے بھی نکل جائیں گی۔شکست کے بعد میڈیا نمائندوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتیں کہ وہ آئندہ سال دوبارہ آسٹریلوی اوپن کھیلنے آ سکیں گی۔ماریا شیراپوا نے پوچھا گیا کہ کیا یہ ان کا آخری آسٹریلوی اوپن تھا؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ‘’ میں نہیں جانتی’’، ‘’ میں نہیں جانتی’’۔ روسی ٹینس سٹار کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے یہاں کھیلنے کا موقع دیا گیا، اس پر میں آرگنائزر کی بہت ممنون ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ بتانا بہت مشکل ہے جو میرے ساتھ گزشتہ 12 مہینوں میں ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں