معروف اداکارہ نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی تردید کر دی

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ سعدیہ امام نے شوبز سے کنارہ کشی کے معاملے پر خاموشی توڑ دی اور کہا کہ میں نے شوبز چھوڑنے کا کبھی اعلان نہیں کیا۔ایک انٹرویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں یہ محض افواہیں ہیں کیوں کہ میرے شوہر نے کبھی بھی شوبز میں کام کے حوالے سے اعتراضات نہیں کئے بلکہ وہ تو میرے سب سے بڑے حمایتی ہیں۔سعدیہ امام نے یہ بھی کہا کہ میرا نیا ڈرامہ آنے والا ہے جس کی شوٹنگ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں