0

بلوچستان میں کھلے آسمان تلے پڑی گندم کی ہزاروں بوریاں برف سے خراب ہوگئیں

قلع سیف اللہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے علاقے مسلم باغ کے سرکاری گودام میں گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہوگئیں۔بلوچستان میں کئی ماہ سے گندم کا بحران جاری ہے جس کے باعث آٹے کی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ایسے میں قلعہ سیف اللہ کے علاقے مسلم باغ کے سرکاری گودام میں پڑی گندم کی 5 ہزار سے زائد بوریاں حالیہ برف باری اور بارشوں کے باعث خراب ہوگئیں۔

مسلم باغ فوڈ گودام میں موجود 5 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں کھلے آسمان تلے پڑی رہنے سے خراب ہوئیں جو اب قابل استعمال نہیں رہیں مگر محکمہ خوراک مسلم باغ گودام میں گندم کی خرابی سے لاعلم رہی۔بلوچستان میں ایک جانب گندم کا بحران ہے تو دوسری جانب دستیاب گندم خراب ہو رہی ہے۔فلور ملز مالکان کا دعویٰ ہے کہ حکومت کی غفلت کے باعث صوبے میں گندم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں