آصف زر داری سے مولانا فضل الرحمن کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری سے جمعیت علمائے اسلام جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی اور  ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال  کیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے کراچی کے نجی ہسپتال میں ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے آصف علی زرداری سے ان کی خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔خیال رہے کہ 11 دسمبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں طبی بنیادوں پر پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی ضمانت منظور کی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک ایک کروڑ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض سابق صدر کی ضمانت منظور کی تھی۔ضمانت پر رہائی کے بعد سے سابق صدر کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں