ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط میں کون قتل ہوگا؟ مداحوں کیلئے اچانک حیران کن خبر آگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہدایت کار خلیل الرحمن قمر نے ڈرامہ ‘‘ میرے پاس تم ہو‘‘ میں کسی بھی کردار کے قتل نہ ہونے کا انکشاف کردیا۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران ڈرامے کے مرکزی کردار’’دانش‘‘ کے قتل ہونے کا انکشاف کیا تھا لیکن انہوں نے جاری کردہ حالیہ انٹرویو میں کسی بھی کردار کے قتل کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف مذاق کر رہے تھے۔ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ انہیں شائقین کی اس ڈرامے میں حد سے زیادہ دلچسپی دیکھتے ہوئے حیرانگی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ دانس زندہ رہے گا اور میں نے اس مرتبہ بڑا دھیما ڈرامہ لکھا اس للئے جو دیکھنے والے چاہتے ہین وہ وہی دیکھیں گے۔ یاد رہے کہ ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کی آخری قسط 25جنوری کو پاکستان کے تمام سینمائوں میں نشر کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں