0

وزیراعظم عمران خان اور ٹرمپ کے درمیان کب ملاقات ہوگی؟ تاریخ بارے پتہ چل گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان رواں ہفتے ملاقات ہوگی جس کی تصدیق وائٹ ہاؤس نے کردی ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات سوئٹزرلینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے موقع پر ہوگی۔اس موقع پر امریکی صدر عراق کے صدر سمیت دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 3روزہ دورے پر آج سوئٹزرلینڈ جائیں گے ،ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری مواقع سے متعلق پالیسیوں سے آگاہ کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں