کوئی کپتان نااہل ٹیم کے ساتھ کتنا کامیاب ہوسکتاہے ؟ مظہر عباس نے واضح کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)تجزیہ کارمظہر عباس نے کہاہے کہ کوئی کپتان نااہل ٹیم کے ساتھ کتنا کامیاب ہوسکتاہے ؟ کپتان باربار چیزیں تبدیل کرے گا تو وہی ہوگا جوہورہاہے ۔ ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ احساس اس وقت ہوتاہے جب انسان خود بازار جا کر خریدتاہے ، جس ملک کے سربراہ کویہ نہیں پتہ کہ اس ملک میں پچھلے تین چاردن سے کتنا بڑا بحران آیا ہوا ہے تو اس سے اس کوکیااحساس ہوگا ؟مظہر عباس کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ پچھلی حکومت والوں او ر موجودہ حکمرانوں کی غیر سنجیدگی اور نااہلی ہے ، کوئی کپتان کتنا کامیاب ہو سکتا ہے کہ جب ٹیم ہی نا اہل ہو؟ انہوں نے کہا کہ کپتان جب بار بار چیزیں تبدیل کرے توکیا ہوگا اور وہی ہورہا ہے؟اتنے یوٹرن لئے جارہے ہیں کہ پتہ ہی نہیں کہ منزل کس طرف ہے اور جانا کس طرف ہے ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں