اقراء اور یاسر کی جوڑی۔۔۔۔ آخر کس عادت نے یاسر کوشادی پر مجبور کیا؟ ایسا انکشاف کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

لاہور(نیوز ڈیسک) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اقراء عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی کے بارے میں جاننے کے لیے ان کے مداح متجسس رہتے ہیں۔ مداحوں کے ساتھ رابطہ رکھنے کے لیے یہ جوڑی بھی سوشل میڈیا خصوصاً انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔ یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں سے سوال جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب پُر مزاح انداز میں دیئے۔ایک صارف نے پوچھا کہ اقراء کی کس عادت نے آپ کو یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ اقراء آپ کے لیے زندگی کی بہترین ساتھی ہیں۔ سوال جواب کے اس سیشن میں یاسر سے زیادہ شادی کے حوالے سے ہی سوال کئے گئے، ایک صارف نے پوچھا کہ شادی سے پہلے کی زندگی اچھی ہے یا بعد کی؟ کامیڈین یاسر حسین نے اس سوال کا انتہائی دلچسپ جواب دیتے ہوئے اقراء کو چھوٹی لڑکی قرار دیا۔انہوں نے لکھا کہ ’سچ کہوں گا تو ایک چھوٹی لڑکی سے مار کھاتا اچھا نہیں لگوں گا۔‘ انہی سوالوں کے جواب میں انہوں نے اپنی شادی کو بھی ایک ڈرامہ کہہ دیا۔ ایک صارف نے حالیہ ڈراموں میں سب سے پسندیدہ ڈراموں کا پوچھا تو یاسر نے اپنی شادی اور ’میرے پاس تم ہو‘ کا نام لیا۔ واضح رہے کہ 28 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والی اقراء اور یاسر کی جوڑی آپس میں نوک جھونک اور دلچسپ تصویری کیپشن کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں