0

دعوت نامہ مل گیا!! وزیراعظم عمران خان کل کہاں روانہ ہونے والے ہیں؟ تازہ ترین اطلاعات جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) دعوت نامہ آگیا ،وزیراعظم عمران خان اکنامک فورم میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے ۔ وزیر اعظم عمران خان عالمی اقتصادی فورم (ورلڈ اکنامک فورم) میں شرکت کے لیے کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے۔ مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام ان کے ساتھ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے لیے 3 روزہ دورے پر کل سوئٹزرلینڈ کے قصبے ڈیووس روانہ ہوں گے، وزیر اعظم کے دورے کے ایجنڈے اور ملاقاتوں کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق مشیر تجارت رزاق داؤد اور معاون خصوصی زلفی بخاری سمیت دیگر حکام ساتھ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم کے کلیدی مقررین میں سے ہوں گے، وزیر اعظم پاکستان میں سرمایہ کاری، کاروباری مواقعوں اور پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم عالمی رہنماؤں اور کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعظم 23 جنوری کو وطن واپس آئیں گے، ان کے بیرون ملک ہونے کے باعث کل کابینہ اجلاس نہیں ہو گا۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں ملائیشیا کا بھی دورہ کریں گے جہاں ان کی ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات ہو گی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ورلڈاکنامک فورم میں شرکت کےلئے کل ڈیوس روانہ ہوں گے، معاون خصوصی زلفی بخاری، عبدالرزاق داؤد اورسیکریٹری خارجہ بھی ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ معاشی ٹیم کے اہم ارکان اوردیگر سرکاری حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے،وزیر اعظم ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں معاشی چیلنجز اور ریفارمز پر بات کرینگے، وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستانی معیشت میں بہتری سے آگاہ کریں گے اورسرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں