0

اسرائیلی وزیراعظم کا اچانک بھارت کا دورہ منسوخ

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک )اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے 9 اور دستمبر کو کیا جانے والا بھارت کا دورہ منسوخ کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلیفون کر کے دورہ منسوخ کرنے سے متعلق آگاہ کیا اور الیکشن کو وجہ قرار دیاہے جو کہ اسرائیل میں 17 ستمبر کو ہونے جارہے ہیں ۔

بھارتی وزیراعظم اور اسرائیلی وزیراعظم نے دورے کی منسوخی سے متعلق اتفاق کر لیا ہے اور الیکشن کے بعد دورے پر متفق ہو گئے ہیں ۔یہ دوسری مرتبہ ہے جب اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا طے شدہ دورہ منسوخ کیا ہے اس سے قبل اپریل میں کیا گیا تھا ۔۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دو برس قبل اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں