آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ، محکمہ موسمیات کے بیان نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نی آج کو شمال مغر بی بلو چستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علا قوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری جبکہ پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سر د رہے گا۔اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شما لی علاقہ جات اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔اتوار کوریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: سکردو منفی 21،استور منفی 16، گو پس منفی 15، کالام منفی 14، قلات منفی 11، بگروٹ منفی 10، پا را چنار منفی 09، کوئٹہ میں منفی 08ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں