0

پاکستان سپر لیگ سیزن5 کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں کتنی رکھی جائیں گی؟جانئے

لاہور(نیوز ڈیسک )پاکستان سپر لیگ میں پہلی بارہر میچ کی ٹکٹ کی قیمت مختلف رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 5 کے ہر میچ کی ٹکٹ مختلف رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس حوالے سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار ٹکٹوں کی قیمتوں کا فیصلہ میچ کی نوعیت دیکھ کر کیا جائے گا، جیسا کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی ٹکٹ کی قیمت سب سے زیادہ ہوگی، کیونکہ پی ایس ایل میں شائقین سب سے زیادہ میچ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا دیکھنا پسند کرتے ہیں، تاہم ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہےدوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں شیڈول پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کی ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار سے لیکر 6 ہزار تک رکھنے کی تجویز زیر غور ہے۔پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کے میچز کی آئن لائن ٹکٹیں 20 جنوری سے فروخت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں