بریکنگ نیوز! دنیا بھر میں واٹس ایپ اچانک بند

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات، واٹس ایپ پر صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسیجز بھیجنے میں شدید دشواری کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان، دبئی اور دیگر ممالک میں واٹس ایپ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واٹس ایپ پر صارفین کو تصاویر، ویڈیوز اور وائس میسیجز بھیجنے میں مسئلہ آ رہا ہے۔ اس حوالے سے ٹوئٹر پر بھی لوگوں نے اظہار خیال کیا ہے۔ تاہم ابھی واٹس ایپ حکام کی جانب کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں