0

آٹے کا بحران کیوں پیدا ہوا؟اصل وجہ تو اب سامنے آئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری ہاشم پوپلزئی نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی حالیہ ہڑتال سے ملک میں گندم کی ترسیل متاثر ہونا ہی آٹے کے بحران کی بنیادی وجہ ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری ہاشم پوپلزئی نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز کی حالیہ ہڑتال سے ملک میں گندم کی ترسیل متاثر ہونا ہی آٹے کے بحران کی بنیادی وجہ ہے، انہوں نے کہاکہ یہ وقتی بحران چند دن میںختم ہو جائے گا اور سندھ میں 20 مارچ اور پنجاب میں 15 اپریل سے گندم کی نئی فصل آنے کے بعدصورتحال مزید بہتر ہو جائے گی۔ہاشم پوپلزئی نے الزام عائد کیا کہ حکومت سندھ سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنے پاس ایک کروڑ 40 لاکھ ٹن گندم خرید کر رکھ لیں تاہم صوبائی حکومت نے اس جانب توجہ نہیں دی، ملک کی ماہانہ گندم کی ضرورت 22 لاکھ ٹن ہے اور حکومت کے پاس پہلے ہی 42 لاکھ ٹن گندم اسٹاک میں موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں