اداکار فیصل قریشی کے گھر خوشیا ں ہی خوشیا ں،مداحوں کیلئے خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) معروف اداکار اور ٹی وی ہوسٹ فیصل قریشی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکار نے مقبول انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے ہمراہ بنائی گئی تصویر شیئر کی اورمداحوں کو اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا۔فیصل قریشی نے کہا کہ ماسٹر فرمان قریشی کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے اپنے بیٹے کے لئے دعاو¿ں کی بھی درخواست کی۔انسٹاگرام میں تصویر شیئر کرنے کی دیر تھی کہ فیصل قریشی کے مداحوں اور دیگر اداکاروں نے انہیں مبارک باد دینا شروع کر دی۔اداکارہ مومل شیخ اور ایمن خان نے بھی بیٹے کی ولادت پر فیصل قریشی اور ان کے خاندان کو مبارک باد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں