0

معروف اداکارہ سجل علی کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طر ف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے گزشتہ روز اپنی 26 ویں سالگرہ اپنے ہونے والے سسرال کے ساتھ منائی ۔احد رضا میر کی والدہ نے’خفیہ‘ چائے کی ترکیب بتادیاحد رضا میر کی والدہ اور سجل کی ہونے والی ساس ثمرہ رضا میر نے سجل کے لیے انسٹاگرام پر پیار کا اظہار کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔انہوں نے سجل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دنیا تمھاری وجہ سے ایک بہتر جگہ بن گئی ہے۔‘جواب میں سجل نے بھی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی اپنی زندگی میں موجودگی کو رحمت سمجھتی ہیں۔احد رضا میر نے بھی منگیتر سجل کے لیے مختصر مگر پیار بھرا ایک پیغام شیئر کیا۔انہوں نے لکھا کہ ’تم آج، کل اور ہمیشہ سے میری پسند ہو۔‘احد کی جانب سے شیئر کئے گئے اس پیغام سے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں اور اپنی پسندیدہ جوڑی کے لیے پسندیدگی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔دوسی جانب سجل کی جانب سے سالگرہ کی کوئی گرینڈ پارٹی کا تو اہتمام دیکھنے میں نہیں آیا تاہم احد رضا میر کی والدہ کی انسٹاگرام اسٹوریز سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے گھر پر ہی سالگرہ منائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں