قومی کرکٹر فہیم اشرف خاں گہرے صدمے سے دوچار

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان کے قومی کرکٹر فہیم اشرف خاں کی دادی جان اورقانون دان حاجی رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ کی والدہ محترمہ قضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں ۔مرحومہ کی نماز جنازہ شیر پور روڈ کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی،نمازہ جنازہ میں ہر طبقہ فکر کے ہزاروں لوگوں علاقہ بھر کے وکلاء صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔۔یاد رہے کہ25سالہ فہیم اشرف نے جون 2017ءمیں انگلینڈ میں کھیلی گئی چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ سے اپنے ون ڈے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک قومی ٹیم کے لیے18ون ڈے میچز میں 28.06کی اوسط سے18وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ، انہوں نے ستمبر2017ءمیں ورلڈ الیون کے خلاف اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک قومی ٹیم کے لیے 25میچز میں20.12کی اوسط سے24وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ،انہوں نے 27اکتوبر 2017ءکو سر ی لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچ کے دوران ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے چھٹے باؤلر ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا،فہیم اشرف نے مئی 2018ءمیں آئر لینڈ کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا اور اپنے پہلے ہی میچ میں83رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، وہ اب تک4ٹیسٹ میچز میں 26.09کی اوسط سے11وکٹیں بھی حاصل کرچکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں