ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں، مہوش حیات نے ایسا کیوں کہا ؟ مداحوں کیلئے زبردست خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات نے جگر مراد آبادی کی مشہور غزل شیئر کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ہم کو مٹاسکے یہ زمانے میں دم نہیں۔مہوش حیات اداکاری کی دنیا میں تو اپنا خاص مقام رکھتی ہیں لیکن وہ معاشرے کے پسے ہوئے اور ظلم کے شکار افراد کے لیے آواز بلند کرنے میں بھی پیش پیش رہتی ہیں حتیٰ کہ بین الاقوامی فورم پر بھی پاکستان کی ترجمانی اور سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف بات کرنے والوں کو بھی آڑے ہاتھوں لیتی نظر آتی ہیں۔مداحوں کو بہت ہی کم معلوم ہوگا کہ مہوش حیات اداکاری کے ساتھ شاعری کا بھی فن رکھتی ہیں اکثر معروف شاعروں کے اشعار بھی شیئر کرتی ہیں۔ انہوں نے اُردو ادب کے ممتاز شاعر اور غزل گوئی میں اپنا مقام رکھنے والے شاعر جگر مراد آبادی کی غزل شیئر کی ہے۔ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیںہم سے زمانہ خود ہے، زمانے سے ہم نہیںبے فائدہ اَلم نہیں، بے کار غم نہیںتوفیق دے خدا تو یہ نعمت بھی کم نہیںمہوش حیات نے ٹوئٹر پر شاعری کے ساتھ اپنی تصویر بھی شیئر جس کے کیپشن میں جگر مراد آبادی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔واضح رہے کہ یہ اندازہ نہیں ہوسکا کہ مہوش حیات ںے یہ اشعار محض اپنے ذوق کی تسکین کے لیے شیئر کیے ہیں یا انہیں تحریر کرنے کا مقصد کسی شخصیت کو نام لیے بغیر کوئی پیغام دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں