0

پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیں، ہلاکتوں کا خدشہ

اسلام آباد(نیو زڈیسک)پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں ٹکرا گئیںدنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے نہ صرف معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں بلکہ کئی حادثات بھی رپورٹ ہو ئے ہیں۔سرد موسم کے باعث ایسی ہی مشکل کا سامنا چین میں ڈرائیورز کو اُس وقت ہوا جب پھسلن کے باعث درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔یہ واقعہ چین کے صوبے گانسو کے شہر ڈنگ ژی کی ہائی وے پر اُس وقت پیش آیا جب سخت سردی سے سڑک پر پھسلن پیدا ہوئی اور یوں ایک نہ دو بلکہ درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔رپورٹ کے مطابق یوں گاڑیوں کے اس خطرناک تصادم کے باعث کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ 9 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں