بارشیں ابھی ہوئی ہی کہاں ، بارش تو آگے آنیوالی ہے ،محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) صوبائی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حکومت بلوچستان کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق تمام مسافر بردار کوچز،منی بس ،مال بردار ٹرک،ٹریلرز،آئل ٹینکرز کیمالکان کو آگاہ کیا جاتاہے کہ آئندہ پیر اورمنگل کو صوبے بھر میں برف باری اور بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔لہذا تمام ٹرانسپوٹرز مال بردار اور مسافر بردار انہی دنوں میں قومی شاہراوں پر احتیاط سے سفر کریں۔تاکہ مسافروں کو ممکنہ حادثات یا مشکلات سے محفوظ رکھا جا سکیں۔ جبکہ موسم کے حوالے سے وقتا فوقتا اگاہی حاصل کریں۔یہ ہدایت تمام ٹرانسپوٹرز اور عوام الناس کے مفاد میں جاری کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں