وزیراعظم اچانک مستعفی ، اہم ترین وجہ بھی سامنے آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوکرین کے وزیر اعظم اولیکسی گونچارک نے صدر ولاڈومر زیلنسکی کے خلاف اپنی آڈیوگفتگو لیک ہونے پر وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم اولیکسی گونچارک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر بتایا کہ اس آڈیو میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ وہ اور اُن کی ٹیم صدر کو احترام نہیں دیتے حالانکہ حقیقت میں ایسا نہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے استعفے کا فیصلہ صدر پر بد اعتمادی کے تاثر کی نفی کے لئے کیا ۔ دوسری جانب صدارتی دفترنے وزیر اعظم کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرینی وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ وزراء کے ساتھ ایک غیر رسمی ملاقات میں اقتصادی معاملات پر صدرکو تنقیدکا نشانہ بنایا تھا جس کی ریکارڈنگ رواں ہفتے لیک ہو گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں