معاشی بدحالی،کتنے فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے؟خبر پڑھ کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث31 فیصد پاکستانی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ایک تازہ ترین سروے کے مطابق پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال کے باعث83 فیصد پاکستانیوں کی ملازمتیں خطرے سے دوچار ہیں جبکہ 31  فیصد پاکستانی ملازمتوںسے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔گلوبل مارکیٹ ریسرچ اور کنسلٹنگ فرم نے دسمبر میںکئے گئے اپنے تازہ ترین گلوبل کنزیومرکانفیڈنس انڈیکس(جی سی سی آئی) سروے میں بتایا ہے کہ بڑھتے ہوئے افراط زر، بیروزگاری، اور غربت کی وجہ سے پاکستان کے عوام شدید دباکا شکار ہیں۔سروے کے مطابق معیشت کی کمزور صورتحال کی وجہ سے لوگوں کا اقتصادی نظام پراعتماد پہلے سے کمزور ہوا ہے، وہ سرمایہ کاری میں بہت کم دلچسپی لینے کے بارے میں سوچ رکھتے ہیں جبکہ صرف21 فیصدکی رائے ہے کہ ملک درست سمت کی گامزن ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں