اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی میں آٹے کی قیمت 70 روپے کی ریکارڈ سطح کو پہنچ چکی ہے، آٹا مہنگا ہوا تو عوام چلا اٹھے۔کراچی میں آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے جس کے باعث عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرکاری گندم کی فراہمی نہ ہونے کے باعث ملرز مہنگے داموں گندم کی خریداری کررہے ہیں جس کے باعث آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔کراچی میں چکی کا آٹا 70 روپے کلو جبکہ فائن آٹا 65 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے
