معروف کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک )قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد حفیظ نے ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیشہ مثبت کھیل کھیلتا ہوں ، میں پاکستان کیلئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنا چاہتاہوں ، مجھے دوبارہ ٹیم کا حصہ بننے پر خوشی ہے ،نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کروں گا ۔ ان کا کہناتھا کہ بولنگ میرا پلس پوائنٹ ہے جسے میں مس کروں گا ، دوبارہ بولنگ ٹیسٹ دینے کیلئے بھی تیار ہوں ۔کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو قومی ٹیم سے اچھے انداز میں ریٹائر منٹ لینا چاہوں گا ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کروں گا ۔ان کا کہناتھا کہ 17 سال سے پاکستان کیلئے بیٹسمین کے طور پر کھیلا ہوں ، ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کھیلنے کا خواہش مند ہوں ،بنگلہ دیش کے خلاف بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے ٹی ٹوینٹی میں میرا سکور سب سے زیادہ تھا ، سلیکشن نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور کوشش ہے کہ پرفارمنس کے ساتھ ٹیم کو کامیاب کرواؤں ۔ان کا کہناتھا کہ بنگلہ دیش ٹیم کو ویلکم کرتاہوں اور پوری دنیا سے فینز اور دیگر ٹیمیں آئیں گی ۔ محمد حفیظ کا کہناتھا کہ جیت کپتان کو اعتماد دیتی ہے ، ہماراکپتان بابر اعظم ہے جو کہ بہت ہی بہترین اور شاندار کھلاڑی ہے ، مجھے امید ہے کہ وہ پاکستان کی قیادت لمبی مدت تک کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں