ماں بننے کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کو زندگی کی بڑی خوشخبری مل گئی ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماں بننے کے بعد بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے کھیلوں کے میدان میں جاندار واپسی دیتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران اپنا میچ جیت لیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی یوکرائن کی جوڑی دار نادیہ کیچنوک اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز ڈبلز سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ثانیہ مرزا اور نادیہ کیچنوک نے ویمنز ڈبلز کوارٹر فائنل میں کرسٹینا مک ہالے اور انکی ہم وطن جوڑی دار وانیا کنگ پر مشتمل امریکی جوڑی دار شکست دی۔ فاتح ٹیم کا سکور 6-2 ، 4-6 اور 10-4 رہا۔دوسری طرف بلجیم کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلیسی مارٹنز کا سفر ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹیس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں تمام ہو گیا۔ڈبلیو ٹی اے ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹیس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں انگلینڈ کی ہیتھر واٹسن نے سخت مقابلے کے بعد حریف بیلجیئم کی نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایلیسی مارٹنز کو پہلے سیٹ میں 6-7(5-7) کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 7-5 سے اپ سیٹ شکست سے دوچار کر دیا۔ایک اور میچ میں چین کی شوائی ژینگ نے امریکہ کی لائورن ڈیوس کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-4 سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں