0

پاک فوج میں تقرر وتبادلے، نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کون ہیں ؟ جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان جبکہ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی اوکاڑہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اس سے پہلے آرمر ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) ون کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے۔ انہوں نے 1990ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا تھا۔ میجر جنرل بابر افتخار کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج سے بھی دفاعی تعلیم حاصل کی۔ میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں