وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ، ق لیگ کے تحفظات پر مشاور ت کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو ق لیگ کے وفد سے ہونیوالی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس موقع پر پنجاب کے سیاسی اور انتظامی امور پر مشاورت کی گئی اورپنجا ب کے ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے سردار عثمان بزدار سے ق لیگ کے تحفظات پر مشاورت بھی کی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ق لیگ کے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی ، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تحریری معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا اور پنجاب کے معالات میں بھی اتحادی جماعت سے مشاور ت نہیں کی جاتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں