0

اثاثہ جات کیس، خورشیدشاہ کے اہلخانہ کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشیدشاہ کی بیگمات، بیٹے، داماد اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع دیدی،عدالت نے عبوری ریفرنس میں نامزداورزیرتفتیش ملزمان کی درخواستیں علیحدہ کردیں، اورسماعت کیلئے ہائیکورٹ سکھر بنچ بھجوادیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کی بیگمات، بیٹے ،داماد،صوبائی وزیر اویس شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،دوسرے کیس میں وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی گئی ،عدالت نے نیب حکام کو انکوائری مکمل کرنے کیلئے 20 فروری تک مہلت دیدی۔عدالت نے خورشیدشاہ کی بیگمات، بیٹے ،داماد اوردیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع دے دی۔

سندھ ہائیکورٹ میں خورشیدشاہ کیس کے ریفرنس میں نامزد اورزیرتفتیش ملزمان کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی،عدالت نے عبوری ریفرنس میں نامزداورزیرتفتیش ملزمان کی درخواستیں علیحدہ کردیں،عبوری ریفرنس میں نامزد ملزمان کی درخواستیں سماعت کیلئے ہائیکورٹ سکھر بنچ بھجوادیں،عدالت نے کہا کہ زیرتفتیش ملزمان کی درخواستوں پر سماعت کراچی میں ہوگی ،عدالت نے زیرتفتیش ملزمان کی درخواستو ںپر سماعت20 فروری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں