پارلیمنٹ میں لڑائی کا ماحول کیسے بنتاہے ؟مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نےسب بتادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہاہے کہ حکومتی وزراءکے پارلیمنٹ میں جارحانہ رویہ سے لڑائی کا ماحول بن جاتا ہے ، پہلے یہ کچھ کم ہوا تھا لیکن اب تین چار روز سے پھر حکومت کی جانب سے اس رویے میں شدت آگئی ہے ۔

نجی نیوزچینل کے پروگرام گفتگو کرتے ہوئے مائزہ حمید نے کہا کہ اب جیسے حکومتی وزراءکی طرف سے بچگانہ پن کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ، اس طرح سے پارلیمنٹ کا بہت بری طرح چہرہ پیش کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر وزراءاس طرح کا رویہ رکھیں تو کیا وہ حکومت کررہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ اس وقت مہنگائی ، معیشت کی حالت دیکھیں تو یہ چیزیں فیصل واوڈا کے تماشوں کا بتاتی ہیں۔

مائزہ حمید کا کہناتھا کہ پارلیمنٹ کو بند کردیں ، پارلیمنٹ کواس وقت اکھاڑا بنایا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراءکے پارلیمنٹ میں جارحانہ رویہ سے لڑائی کا ماحول بن جاتا ہے ، پہلے یہ کچھ کم ہوا تھا لیکن اب تین چار روز سے پھر حکومت کی جانب سے اس رویے میں شدت آگئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں