پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کابڑا دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہاہے کہ حکومت چاہتی تھی کہ اپوزیشن آرمی چیف کی مدت کی توسیع کے ایکٹ میں ترمیم کے لئے کوئی کردار نہ کرے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ اپوزیشن آرمی چیف کی مدت کی توسیع کے ایکٹ میں ترمیم کے لئے کوئی کردار نہ کرے ، پہلے حکومت خود ہی کوششیں کرتی رہی لیکن پھر عجلت میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایاگیا اور حکومت نے اپنے کارڈز ایسے رکھے ہوئے تھے کہ یہ آرمی ترمیمی ایکٹ بل میں تمام چیزیں ایک دن میں کرنا چاہ رہے تھے۔

شازیہ مری کا کہناتھاکہ پتہ نہیں کہ یہ کونسی شاباش لیناچاہ رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جس عجلت سے یہ بل لائے جارہے تھے اس پر پیپلز پارٹی نے کم ازکم یہ باور کروایا کہ قانون سازی اس طرح نہیں بلکہ ایک پارلیمان کے طریقہ کار کے مطابق ہی ہونی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں